Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

پنجاب کےکئی شہروں میں دھند کا راج،شہری پریشان

SAMAA | and - Posted: Jan 9, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA | and
Posted: Jan 9, 2020 | Last Updated: 2 years ago

قومی شاہراہ پرجمبر، پتوکی ، رینالہ خورد ، اوکاڑہ اور ديگر علاقوں ميں شديد دھند ہے ۔ موٹروے ملتان سے سکھر اور خانیوال سے ملتان تک بند کردی گئی جبکہ ایم تھری پر لاہور سے درخانہ ، ایم فور پر فیصل آباد سے شام کوٹ تک گاڑيوں کو جانے کی اجازت نہيں تھی۔

پنجاب کے کئی شہر دھند کی لپیٹ میں ہیں۔قومی شاہراہ پر قادرآباد، ساہیوال، ہڑپہ اورچیچہ وطنی ميں دھند ہے۔ خانیوال،لودھراں،مسافر خانہ اور بہاولپورمیں بھی دھند کا راج ہے۔

ملتان اورگردونواح ميں شديد دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی ہے۔ موٹروے حکام نے ايم فوراورفائيو کوٹريفک کے ليے بند کرديا جبکہ ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثرہورہا ہے۔

نارووال اورگردونواح ميں دھند کے باعث حد نگاہ 20 ميٹرتک رہ گئی۔ نیو لاہور روڈ کوسنگل روڈ ہونے کی وجہ سے عارضی  طور پر بندکرديا گيا۔

شدید دھند کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا اور نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube