Saturday, September 19, 2020  | 30 Muharram, 1442
ہوم   > پاکستان

خواجہ سراؤں کا صحت کارڈ میں امتیازی سلوک کا الزام

SAMAA | - Posted: Jan 9, 2020 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 9, 2020 | Last Updated: 8 months ago

خواجہ سرا اپنے مطالبات لے کر شہر اقتدار پہنچ گئے۔ چیئرمین آل پاکستان شی میل ایسوسی ایشن نے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحت انصاف کارڈ کی تقسیم مسترد کر دی۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ خواجہ سراؤں کو بھی صحت انصاف کارڈ دینے کی ہدایت کی تھی۔ جس پر کافی تعداد میں خواجہ سراؤں کو کارڈ جاری بھی کیے گئے۔

مگر خواجہ سراؤں نے بدھ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ صحت انصاف کارڈ میں میرٹ کا خیال نہیں رکھا گیا۔ جو خواجہ سرا پہلے سے نوکریاں کرکے خوشحال زندگی گزار رہے ہیں، انہیں کارڈ جاری کیے گئے ہیں جبکہ بے روزگار خواجہ سراؤں کو محروم رکھا گیا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حج و عمرے میں خواجہ سراؤں کیلئے کوٹہ مختص کیا جائے جبکہ انہیں ٹرانس جینڈر کے بجائے مخنث سے پکارا جائے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube