ہوم   > پاکستان

بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والوں کی فہرست جاری

SAMAA | - Posted: Jan 8, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jan 8, 2020 | Last Updated: 2 months ago

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے 2 ہزار 543 سرکاری افسران کی فہرست جاری کر دی گئی۔ سب سے زیادہ سندھ کے ایک ہزار 122 افسران شامل ہیں۔

دستاویز کے مطابق بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے چاروں صوبوں اور وفاق کے اعلیٰ افسران نے فائدہ اٹھایا۔

مستحق نہ ہونے کے باوجود فوائد حاصل کرنے والے گریڈ 17 سے گریڈ 21 کے 2 ہزار 543 افسران کو لسٹ سے نکالا گیا۔

پروگرام سے فائدہ اٹھانے والوں میں سب سے زیادہ سندھ کے ایک ہزار 122 سرکاری افسران شامل تھے۔ بلوچستان کے 741 سرکاری افسران نے بھی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے۔

خود بی آئی ایس پی کے 6 افسران نے بھی اپنے نام پروگرام میں رجسٹر کرا رکھے تھے۔

فہرست کے مطابق ملک بھر سے گریڈ 20 کے 59 افسران سہہ ماہی وظیفہ وصول کرتے رہے جبکہ متعدد اعلیٰ سرکاری افسران اپنی بیویوں کے نام پر بھی پیسے وصول کرتے رہے۔

WhatsApp FaceBook

One Comment

  1. Avatar
      Syed a qadri  January 15, 2020 5:40 pm/ Reply

    Instead removing from list they should also be removed from services

Leave a Reply to Syed a qadri Cancel reply

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube