ہوم   > پاکستان

ایران امریکا تنازعہ:پاکستانی شہریوں کیلئے سفری ہدایت

SAMAA | - Posted: Jan 8, 2020 | Last Updated: 5 months ago
Posted: Jan 8, 2020 | Last Updated: 5 months ago

امریکا ایران تناؤ کے باعث عراق میں بگڑتے حالات پر پاکستان نے اپنے شہریوں کو خبردار کردیا۔ عراق کا سفر کرنے کے حوالے سے پاکستانی شہری احتیاط اختیار کریں۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں عراق جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کو مشورہ دیا ہے کہ عراق کا سفر کرتے ہوئے انتہائی محتاط رہیں۔

ترجمان کا یہ بھی کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ تازہ صورت حال کے تناظر میں پہلے سے عراق میں موجود پاکستانی بغداد میں پاکستانی سفارتخانے کے ساتھ رابطے میں رہیں۔

واضح رہے کہ بدھ کی اعلیٰ الصبح ایران کی جانب سے عراق میں قائم 2 امریکی فوجی اڈوں پر زمین سے زمین تک مار کرنے والے راکٹوں اور 22 میزائلوں سے حملہ کیا گیا، جس میں ایران کی جانب سے 80 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث بھارت کی جانب سے بھی اپنے شہریوں کو ضروری سفری ہدایات جاری کی گئی ہیں، جب کہ فلپائن کی جانب سے اپنے شہریوں کو فوری طور پر عراق چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube