Thursday, October 28, 2021  | 21 Rabiulawal, 1443

وزیراعظم کا 31 جنوری کوملائشیا کے دورے پرجانے کاامکان

SAMAA | - Posted: Jan 7, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 7, 2020 | Last Updated: 2 years ago

وزیراعظم عمران خان کے اکتیس جنوری کو ملائشیا کے دورے پر جانے کا امکان ہے جس کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ ملائشیا کے شیڈول کی تیاری پر مشاورت جاری ہے تاہم تاحال شیڈول کو تاحال حتمی شکل نہیں دی گئی۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اکتیس جنوری کو ملائشیا جائیں گے، اپنے دورے میں عمران خان ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات کریں گے۔

جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت خطے کی صورتحال زیربحث آئے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے 18 دسمبر کو اس بات کی تصدیق کی تھی کہ پاکستان کوالالمپور سمٹ میں شریک نہیں ہو رہا کیونکہ اس کے حوالے سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو تحفظات تھے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کوالالمپورسمٹ میں پاکستان کی عدم شرکت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے بڑے مسلم ممالک کے تحفظات پر کوالالمپور سمٹ میں حصہ نہیں لیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے میڈیا سے ایک سوال کے جواب میں وضاحت کی تھی کہ پاکستان نے بڑے مسلم ممالک کے تحفظات پر کوالالمپور سمٹ میں حصہ نہیں لیا، تحفظات دور کرنے کیلئے وقت اورکوششوں کی ضرورت ہے، پاکستان مسلم اُمہ کے اتحاد اور یکجہتی کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube