Friday, July 3, 2020  | 11 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

کوئٹہ، بم دھماکے میں 2 افراد شہید، متعدد زخمی

SAMAA | - Posted: Jan 7, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 7, 2020 | Last Updated: 6 months ago

سیکیورٹی اہلکار بھی شامل

کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے  قریب دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور دو ایف سی اہلکاروں سمیت اٹھارہ افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق میگانگی روڈ پر ایف سی کی گاڑی کے قریب زودار دھماکہ ہوا جس میں 2 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے جبکہ فورسز کی گاڑی سمیت موقع پر موجود موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد پولیس، ایف سی اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان سول اسپتال ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق جاں بحق ایک شخص کی شناخت  اکرم ولد حاجی عثمان خان کاکڑ سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے شخص کی شناخت تا حال نہ ہوسکی۔

زخمیوں میں عمر ولد شیر زمان، عبدالخالق ولد ولی محمد، وارث ولد عبدالباقی، نثار احمد ولد بشیر احمد، ذبیح اللہ ولد لطیف اللہ، محمد ہاشم ولد محمد منیر احسن مگسی، عبدالٖغفار ولد عبدالستار، باران گل ولد پائند خان، عاصم ولد رحمت، اختر ولد عبدالقادر، عمر خان ولد امین خان، راز گل ولد باز محمد، محمد شعیب ولد محمد ایاز، حاجی عبدالعلیم ولد نور محمد، آرتھر ولد نتھیانل، زیلول ولد آرتھر، محمد روشن ولد محمد ایاز اور مطیع اللہ ولد محمد ایاز شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا۔ چھ کلو دھماکا خیز مواد سڑک کنارے کھڑی موٹرسائیکل میں نصب تھا۔ دھماکے میں بال بیرنگ بھی استعمال کیے گئے۔

دوسری طرف وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے میکانگی روڈ بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ایک مرتبہ پھر شہر اور صوبے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں تاہم دیرپا امن کے قیام کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا اورمعصوم اور بے گناہ شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں سیکیورٹی کے اقدامات کو مزید موثر اور سخت بنایا جائے تاکہ دہشت گردوں کو دوبارہ سے سر اٹھانے کا موقع نہ مل سکے۔

جام کمال خان نے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے اور سیکریٹری صحت کو خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر امن و امان کو خراب اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کریں۔

وزیر داخلہ نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube