خیبرپختونخوا:اسکولوں میں سرماکی تعطیلات میں اضافے کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Jan 7, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jan 7, 2020 | Last Updated: 1 year ago

صوبے میں دوسری بار چھٹیاں بڑھائی گئی ہیں

سردی کی شدت کے باعث خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں مزید توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ملک کے پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ میدانی علاقے بھی برفیلی ہواؤں کی لپیٹ میں ہیں۔ سردی کی شدت کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پرصوبے بھر کے اسکولوں کی چھٹیوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا۔

اس سے قبل انتظامیہ نے اسکولوں میں سرما کی چھٹیوں میں 7 جنوری تک اضافہ کیا تھا جس میں ایک بار توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے جس کے بعد اب خیبرپختونخوا کے اسکول 13 جنوری سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تعطیلات میں اضافے کا اعلامیہ آج جاری کیا جائے گا جبکہ وزیراعلیٰ نے تعطیلات میں اضافہ نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کی ہے ۔

صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ سائیبیرین ہواؤں کی آمد سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گا اس لیے بچوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے تعطیلات بڑجھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کے درمیان رابطے کا فقدان ہے اس مسئلے کو جلد حل کیا جائے گا جبکہ سرما کی تعطیلات میں اضافے کا نوٹیفکیشن آج جاری کردیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے تعطیلات میں اضافہ نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کی ہے ۔
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube