ہوم   > پاکستان

لاہور میں وزیراعظم کے بھانجے کے گھر ڈکیتی

SAMAA | - Posted: Jan 4, 2020 | Last Updated: 5 months ago
Posted: Jan 4, 2020 | Last Updated: 5 months ago

ملزمان نے علیمہ خان کے بیٹے شیرشاہ کا لوٹ لیا

لاہور ميں ڈکیتی کی وارداتيں زور پکڑنے لگيں، وزيراعظم کے بھانجے کے گھر سے بھی نقدی اور زيورات لوٹ لئے گئے۔ پوليس کا کہنا ہے کہ تحقيقات جاری ہيں، ملزمان تک جلد پہنچ جائيں گے۔

لاہور کے علاقے اپر مال ميں وزیراعظم عمران خان کے بھانجے شير شاہ کے گھر داخل ہونیوالے 3 ملزمان نے اہلخانہ کو يرغمال بنايا، ہزاروں روپے نقدی، زيورات اور پستول ليکر فرار ہوگئے۔ واردات کے وقت عليمہ خان کے بيٹے شير شاہ گھر پر موجود نہيں تھے۔

پوليس نے 3 نامعلوم ملزمان کیخلاف تھانہ ريس کورس ميں مقدمہ درج کرليا، شواہد اکٹھے کرکے کارروائی شروع کردی۔

تفتیشی حکام سی سی ٹی وی فوٹيج اور فارنزک شواہد کی مدد سے تحقيقات کررہے ہيں، پوليس کو شبہ ہے کہ واردات ميں گھر کا کوئی ملازم بھی ملوث ہوسکتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
LAHORE, CRIME, DECOITY, PM, NEPHEW, SHERSHAH, ALEEMA KHAN, PTI, IMRAN KHAN, POLICE REFORM
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube