اےٹی ایم کارڈزکی بندش سے متعلق اسٹیٹ بینک کی وضاحت

SAMAA | - Posted: Jan 3, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jan 3, 2020 | Last Updated: 1 year ago

اسٹیٹ بینک نے وضاحت کی ہے کہ موجودہ مقناطیسی پٹی والے اے ٹی ایم کارڈز کام کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے زیرگردش افواہیں جھوٹ پر مبنی ہیں۔

گزشتہ کئی دنوں سے یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ مقناطیسی پٹی والے موجودہ اے ٹی ایم کارڈز نے 31 دسمبر 2019 سے کام کرنا بند کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے ایک پریس ریلیز میں ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں کو اب تک PIN اور EVM چپ والے کارڈ موصول نہیں ہوتے اور وہ اسے فعال نہیں بناتے تک موجودہ کارڈز بلاک نہیں ہوں گے۔

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ ای ایم وی چپ اور پن والے کارڈز موجودہ مقناطیسی چپ والے کارڈز سے زیادہ محفوظ ہیں اور اسٹیٹ بینک اس معیار پر منتقلی کیلئے تمام تر کوششیں جاری رکھے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube