ہوم   > پاکستان

سیالکوٹ:پبلک اینڈگڈزٹرانسپورٹرکی ہڑتال،شہری شدید پریشان

SAMAA | - Posted: Jan 2, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 2, 2020 | Last Updated: 2 months ago

ہزاروں افراد بیرون شہر بھی نہ جاسکے

سیالکوٹ میں پبلک اینڈ گڈز ٹرانسپورٹر نے ٹول ٹیکس اور جرمانوں میں اضافہ کے خلاف ہڑتال کردی ہے جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

جمعرات کو سیالکوٹ میں پبلک ٹرانسپورٹ کی پہیہ جام ہڑتال ہے۔ شہر کا لاری اڈہ ویران ہونے سے مسافر رل  گئے ہیں۔ سیالکوٹ سے لاہور سمیت کسی بھی شہر جانے کے لیے گاڑی یا بس کی سہولیات موجود نہیں ہیں۔ ٹرانسپورٹرز نے گاڑیاں بند کرکے لاری اڈے میں کھڑی کردی ہیں۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے، ہڑتال جاری رہے گی، ٹول ٹیکس اور جرمانوں میں 10 فیصد اضافےاور گیس بند ہونے سے شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

مسافروں نے مطالبہ کیا ہےکہ انتظامیہ ٹرانسپورٹر کے ساتھ مذاکرات کرکے ہڑتال ختم کرائیں ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube