Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

جسٹس مامون لاہور ہائیکورٹ کے49ويں چیف جسٹس بن گئے

SAMAA | - Posted: Jan 1, 2020 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 1, 2020 | Last Updated: 9 months ago

وہ لاہور ہائیکورٹ کے49 ويں چیف جسٹس بنے ہیں

لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس، جسٹس مامون الرشید شیخ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ان سے حلف لیا۔

جسٹس مامون رشید شیخ صرف 10 ہفتوں کیلئے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ہونگے۔ تقریب سے قبل نئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ پہنچے تو انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ جسٹس مامون رشيد لاہور ہائی کورٹ کے 49 ويں چیف جسٹس ہیں۔

حلف برداری کی سادہ اور پروقار تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی۔ تقریبِ میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی، وزیرِ قانون پنجاب راجہ بشارت سمیت دیگر اعلیٰ حکومتی شخصیات، ججز صاحبان اور سینیر وکلاء نے شرکت کی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جسٹس مامون الرشید شیخ کو مبارک باد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بعد ازاں نئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ پہنچے تو عدالتی عملے نے ان کا استقبال کیا۔ ہائی کورٹ کی سیکیورٹی پر مامور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube