ہوم   > پاکستان

مریم نواز کی رانا ثنااللہ سےملاقات،ثابت قدمی پر مبارکباد

SAMAA | - Posted: Dec 31, 2019 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 31, 2019 | Last Updated: 3 months ago

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے رانا ثنااللہ کی جاتی امرا ميں ملاقات ہوئی، مریم نواز نے ثابت قدم رہنے پر مبارکباد پيش کی۔

جاتی امراء رائیونڈ میں تقريباً چھ ماہ تک قيد و بند کی صعوبتيں برداشت کرنے والے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کے لیے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ حکومت نے آپ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا اور جھوٹے کیس میں پھنسایا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ثابت قدم رہنے پر آپ مبارک باد کے مستحق ہيں جبکہ جرات سے الزامات کا سامنا کرنے پر آپ اور آپکی فیملی کو سلام ہے ۔

اس موقع پر راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ساتھ 100 فیصد تھا اب 10 گنا زيادہ ہوں، اللہ مجھے اس کیس ميں بھی سرخرو کرے گا، کیس وزیراعظم کی ایما پر بنا،اداروں کی جانبداری کھل کرسامنے آگئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube