Wednesday, January 26, 2022  | 22 Jamadilakhir, 1443

پتوکی:ماں کےہاتھوں جواں سال بیٹےکا قتل

SAMAA | - Posted: Dec 31, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 31, 2019 | Last Updated: 2 years ago

پتوکی کے نواحی علاقے کوٹھا پنڈ میں ماں نے اپنے بیٹے کو مبینہ طور پر نحوست اور مالی نقصان کا باعث سمجھتے ہوئے  قتل کردیا۔

تھانہ صدر پھولنگر پولیس کے مطابق جمیلہ بی بی نے بڑے بیٹے ندیم کے ساتھ مل کر اپنے دوسرے بیٹے 20 سالہ وسیم کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیا۔

ملزمان اور اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ وسیم پر جنات کا سایہ تھا اور وہ جس بھی بھینس یا جانور کی طرف دیکھتا وہ جانور مر جاتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ مقتول پر جنات آنے کی وجہ سے اس نے اپنی ماں پر بھی وحشیانہ تشدد کیا تھا جس کی وجہ سے اہل خانہ اور اہل علاقہ اس سے تنگ آچکے تھے۔

اس صورتحال کے باعث جمیلہ بی بی  نے اپنے بڑے بیٹے ندیم کے ساتھ مل وسیم کو قتل کیا۔ کئی دن گزرنے کے باوجود بھی اہل محلہ کا دعویٰ ہے کہ یہ سب جعلی عاملوں کے کہنے پر کیا گیا ہے۔

پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube