Saturday, September 19, 2020  | 30 Muharram, 1442
ہوم   > پاکستان

وزیراعظم نے خواجہ سراؤں کیلئے صحت سہولت پروگرام کا آغاز کردیا

SAMAA | - Posted: Dec 30, 2019 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 30, 2019 | Last Updated: 9 months ago

وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ تقسیم کرکے خواجہ سرا کمیونٹی کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا وعدہ پورا کردیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے خواجہ سراؤں کی کمیونٹی کیلئے صحت سہولت پروگرام کے آغاز کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے وہ کردار ادا نہیں کیا جوانہیں کرنا چاہیے تھا، غریب گھرانے پرجب مشکل وقت آتا ہے تو سارا پیسہ جمع کراکےعلاج کراتے ہیں، غریب کینسر کےعلاج کیلئے اپنا گھر اور زیور تک فروخت کردیتے تھے، ہم ہرغریب گھر کو ایک صحت کارڈ دیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ خواجہ سرا کميونٹی کيلئے صحت کارڈ کا اجراء خوش آئند ہے کیونکہ گزشتہ حکومتوں نے خواجہ سراؤں کے حقوق کيلئے اقدامات نہيں کيے۔

انہوں نے کہا کہ تمام خواجہ سراؤں افراد کو قومی ڈیٹا بیس اور رجسٹریشن اتھارٹی سے حاصل کردہ ڈیٹا کی مدد سے سہولت فراہم کی جائے گی ،صحت پروگرام کے تحت تمام مخنث افراد کو صحت کی سہولتیں دیں گے جبکہ مخنث کمیونٹی کو معاشرے میں مکمل تحفظ فراہم کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ غريب گھرانوں کيلئے راشن کارڈ بھی لے کرآرہے ہيں اور کمزور طبقے کيلئے احساس پروگرام کووسعت دے رہے ہيں کیونکہ غريب طبقےکيلئےعلاج کےاخراجات برداشت کرنا بہت مشکل ہوتاہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی تاريخ کے سب سے مشکل معاشی حالات ہميں ملے تاہم پاکستان کی معيشت اب مستحکم ہوچکی ہے ساتھ ہی نئے سال 2020 ميں مزید نوکرياں پيدا کريں گے اور کاروبار بڑھائيں گے۔

یاد رہے کہ رواں سال کے ابتداء میں خیبر پختونخوا حکومت نے خواجہ سراؤں کی صحت سے متعلق مسائل کو دور کرنے کی کوشش میں انہیں صحت کارڈ تقسیم کیے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube