ہوم   > پاکستان

سیالکوٹ ایئر پورٹ پر دھند کے باعث پروازیں متاثر

SAMAA | - Posted: Dec 30, 2019 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 30, 2019 | Last Updated: 2 months ago

پنجاب کے بیشتر علاقے دھند کی لپیٹ میں ہیں، چنیوٹ میں دھند کے مناظر، تصویر: آن لائن

پنجاب میں ہر طرف دھند کا راج ہے، دھند کے باعث کئی شہروں میں فضائی سروس معطل ہے، سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی پیر کو پروازوں کی آمد و رفت متاثر رہی۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی کویت سے آنے والی پرواز پی کے 204 کو سیالکوٹ کی بجائے لاہور اترنا پڑا جبکہ جدہ جانے والی پرواز  پی کے 755 منسوخ ہوگئی۔

خراب موسم کے باعث بحرین سے گلف ایئر کی پروازجی ایف 722 بھی سیالکوٹ کیلئے وقت پر روانہ نہیں ہوسکی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ دبئی سے آنیوالی امارات ایئرلائنز ای کے 620 سیالکوٹ کی بجائے لاہور اتری جبکہ دبئی سے فلائی دبئی ایف زیڈ 337 سیالکوٹ کیلئے روانہ نہیں ہوسکی۔

ترجمان نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ ایئر پورٹ آنے سے قبل متعلقہ ایئر لائنز سے رابطہ کرکے اپنی فلائٹ کا شیڈول معلوم کرلیں۔

WhatsApp FaceBook
FOG

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
PIA, SIALKOT, FOG, BAD WEATHER, PAKISTAN, FLIGHT SCHEDULE
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube