Saturday, September 19, 2020  | 30 Muharram, 1442
ہوم   > پاکستان

پی آئی اے کا منافع 95 ارب تک پہنچ گیا، فیاض الحسن چوہان

SAMAA | - Posted: Dec 30, 2019 | Last Updated: 9 months ago
Posted: Dec 30, 2019 | Last Updated: 9 months ago

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ ہے کہ قومی ایئر لائن پی آئی اے نے گزشتہ برس کی نسبت اس سال 27 ارب روپے زائد کمائے جبکہ ریلوے کا منافع بھی بڑھ گیا۔

لاہور میں پیر 30 دسمبر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء اور صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ 2018ء میں پی آئی اے کا منافع 68 ارب روپے تھا جو  رواں سال بڑھ کر 95 ارب روپے ہوگیا ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ 2018ء میں شاہد خاقان عباسی نے کہا  تھا کہ جو بھی حکومت میں آیا فلاپ ہو جائے گا اور جو بھی آئے گا وہ صرف چار ماہ میں چلا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت کے وزیراعظم کا یہاں تک کہنا تھا کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے کوئی نہیں بچا سکتا۔

فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا کہ ریلوے کا ریوینو 54.5 ارب ہے، ملک کی درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ نیب آرڈیننس سے متعلق اپوزیشن نے غلط الزامات لگائے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
FAYAZ UL HASSAN CHOHAN, PTI, IMRAN KHAN, PIA, RAILWAYS, REVENUE, PPP, PMLN, SHAHID KHAQAN ABBASI, NAB
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube