ہوم   > پاکستان

کراچی:مزیدٹھنڈی ہواؤں کےلیےتیار ہوجائیں،محکمہ موسمیات

SAMAA | - Posted: Dec 30, 2019 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 30, 2019 | Last Updated: 5 months ago

موسم خشک بھی رہے گا

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردارکیا ہے کہ مزيد ٹھنڈی ہواؤں سے نمٹنے کيلئے تيار ہوجائيں۔

محکمہ موسمیات نے نئے سال کے پہلے اور دوسرے دن تيز ہوائيں چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

پیر کو سماء سے بات کرتے ہوئے چيف ميٹرولوجسٹ سندھ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ بلوچستان ميں بارش کا نيا سسٹم بھی آرہا ہے اور جنوری کے وسط تک ٹھنڈ مزيد بڑھے گی۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ کراچی کا موسم 3 جنوری تک ٹھنڈا اور خشک رہے گا، 3 جنوری سے سردی کی شدت میں کمی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران  درجہ حرارت 12 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ایران کی جانب سے چلنے والی ہوا کے باعث سردی کی شدت میں کمی متوقع ہے اور  8 جنوری سے شہر میں ٹھنڈ بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ کراچی میں سائبرین ہوائیں داخل ہونے کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے پیر کو شہر کا درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ رہا اور ہوا میں نمی کا تناسب 36 فیصد تھا۔ پیر کو کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube