Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

سی این جی غائب، ایل پی جی 30 روپے مہنگی

SAMAA | - Posted: Dec 29, 2019 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 29, 2019 | Last Updated: 10 months ago

منافع خور متحرک

سی این جی تو ہفتے میں ایک دو بار ملتی ہے لیکن سندھ کے باسیوں نے سی این جی کا متبادل ایل پی جی نکالا تو وہ بھی فی کلو تیس روپے مہنگی کردی گئی۔

کراچی والوں نے سی این جی نہ ملنے پر ایل پی جی کی طرف رُخ کیا تو موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے منافع خوروں نے آستینیں چڑھائیں اور فی کلو ایل پی جی پر تیس روپے بڑھادیے۔

فی کلو ایل پی جی ایک سو بیس سے بڑھ کر ایک سو پچاس روپے ہوگئی۔ گھریلو صارفین، ٹرانسپورٹر یا کیٹرنگ کا کام کرنے والے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے سے سب ہی متاثر ہوئے۔

سندھ بھر میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔ عوام کہتے ہیں حکومت اقدامات کرے تاکہ اس پر قابو پایا جاسکے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube