ہوم   > پاکستان

ٹک ٹاک کےذریعے مشہور ہونےکا شوق ايک اور جان لےگيا

SAMAA | - Posted: Dec 29, 2019 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 29, 2019 | Last Updated: 2 months ago

سيالکوٹ ميں اسلحے کے ساتھ ٹک ٹاک بنانے والے نوجوان کی گولی لگنے سے موت واقع ہوگئی۔

واقعہ سيالکوٹ کے علاقے کھروٹہ سیداں کے علاقے ميں پیش آیا جہاں سولہ سالہ نوجوان گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

اہل خانہ نے الزام لگايا ہے کہ ہمارے بيٹے کو قتل کيا گيا ہے تاہم پوليس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرليا۔

جاں بحق لڑکے کے گرفتار ہونے والے دوست کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک ویڈیو بنارہے تھے غلطی سے گولی چلی۔

ماہر نفسيات ڈاکٹر معيز کہتے ہيں سوشل ميڈيا استعمال کرنے والے نوجوانوں ميں اعتماد کی کمی ہوتی ہے، والدين کی بڑی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بچوں پر نظر رکھيں، مگر والدين خود موبائل فونز اور انٹرنيٹ پر مصروف رہتے ہيں ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube