ہوم   > پاکستان

کراچی: 6روزبعد کھلنےوالےسی این جی اسٹیشنزپھربند

SAMAA | - Posted: Dec 28, 2019 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 28, 2019 | Last Updated: 2 months ago

دوبارہ فراہمی کا اعلان گیس پریشر دیکھ کرکیاجائے گا

کراچی ميں چھ روز بعد کھلنے والے سی اين جی اسٹيشنز صرف 8 گھنٹے کھولے جانے کے بعد ایک بار پھربند کر دیے گئے۔

کراچی میں سی این جی اسٹیشنز146 گھنٹوں بعد گزشتہ رات صرف 8 گھنٹوں کیلئے کھولے گئے تھے لیکن صبح 6 بجتے ہی دوبارہ بند کر دیے گئے۔

رات بھر طویل قطاروں میں لگ کرسی این جی بھروانے والے شہری اس صورتحال سے شدید کوفت کا شکار ہیں۔

دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھولنے جانے کا اعلان گیس کا پریشردیکھ کر کیا جائے گا۔

سوئی سدرن کا موقف ہے کہ گھریلو صارفین اورکمرشل سیکٹرکی کھپت کو پورا کرنے کیلئے سی این جی اسٹیشنز بند کیے گئے ہیں ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube