ہوم   > پاکستان

ترکی:کشتی ڈوبنےسے 2 پاکستانی بھی جاں بحق،دفترخارجہ

SAMAA | - Posted: Dec 28, 2019 | Last Updated: 5 months ago
Posted: Dec 28, 2019 | Last Updated: 5 months ago

تصویر: اے ایف پی

ترکی کے صوبے بٹلس میں کشتی ڈوبنے کے واقعہ میں دفترخارجہ نے 2 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ڈوبنے والی کشتی میں 25 پاکستانیوں سمیت کئی ممالک کے 71شہری سوار تھے۔

جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، اس حوالے سے ترکی میں پاکستانی سفارتخانہ ترک حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

انقرہ میں پاکستانی سفارتخانے اور استنبول میں قونصل خانہ سے رابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔۔

ترجمان کے مطابق معلومات کیلئے انقرہ میں عمرصدیقی سے فون نمبر00905355138499 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے جبکہ استنبول میں عامر برلاس سے فون نمبر00905325683413 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ غیر قانونی طریقے سے یورپ میں داخل ہونے والے تارکین وطن کی کشتی گزشتہ روز ترکی کی حدود میں ایدیلسیواز کے قریب الٹ گئی تھی۔

حادثے میں پاکستان، بنگلادیش اورافغانستان سے تعلق رکھنے والے 7 افراد جاں بحق ہوئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube