ہوم   > پاکستان

ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل؛ عطا تارڑ سے پوچھ گچھ

SAMAA | - Posted: Dec 27, 2019 | Last Updated: 5 months ago
Posted: Dec 27, 2019 | Last Updated: 5 months ago

ایک گھنٹہ سوال و جواب

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے وڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے مسلم لیگ نواز کے رہنما عطا تارڑ ایف آئی اے دفتر میں پیش ہوئے اور ایک گھنٹے تک سوالوں کے جواب دیتے رہے۔ ن لیگ کے کارکن بھی دفتر کے باہر نعرے بازی کرتے رہے۔

ایف آئی اے کے دفتر میں عطا تارڑ کی پیشی کے موقع پر لیگی کارکن بھی پہنچ گئے اور حکومت کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔ بعض کارکنان رکاوٹیں ہٹانے کی تگ و دو بھی کرتے رہے مگر پولیس کی بھاری نفری نے صورتحال کنٹرول کیے رکھی۔

تفتیشی ٹیم نے نون لیگ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سے تقریباً ایک گھںٹے تک جج ارشد ملک کے حوالے سے مختلف سوالات پوچھے۔ مریم نواز نے اس معاملے پر جو پریس کانفرنس کی۔ اس سے متعلق بھی پوچھ گچھ ہوئی۔

عطا تارڑ کی پیشی پر پولیس نے بیرئر لگا کر ایف آئی اے کے دفتر جانے والی شاہراہ کو مکمل طور پر بند کیے رکھا۔

ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے عطا تارڑ، پرویز رشید اور عظمی بخاری کو جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کیس میں نوٹس جاری کیے تھے۔ پرویررشید اور عظمیٰ بخاری کو 30 دسمبر کو پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube