Thursday, July 16, 2020  | 24 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

ڈیرہ غازی خان: گھرمیں دھواں بھرنے سے ماں،بیٹی جاں بحق

SAMAA | - Posted: Dec 27, 2019 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 27, 2019 | Last Updated: 7 months ago

ڈیرہ غازی خان کے ایک مکان میں دھواں بھرنے سے ماں اور بیٹی جاں بحق ہوگئے، باپ اور بیٹے کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقے وڈور میں ایک خاندان سردی کے باعث گھر میں آگ جلا کر سوگیا جس کے باعث کمرے میں دھواں بھر گیا، دم گھٹنے سے میاں بیوی، اور دو بچے نیم بیہوشی کی حالت میں چلے گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملنے پر اہلکار پہنچے تو ماں اور بیٹی جاں بحق ہوچکے تھے جبکہ باپ اور بیٹے کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

ریسکیو ٹیم کا کہنا ہے کہ بحق ہونیوالوں میں 28 سالہ رشنا بی بی اور تین ماہ کی نازیہ شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
PAKISTAN, COLD WEATHER, DG KHAN, SUFFOCATION, ACCIDENT, PUNJAB
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube