Sunday, August 9, 2020  | 18 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

پرویز مشرف نے سزائےموت پرعملدرآمد روکنے کیلئےدرخواست دائرکردی

SAMAA | - Posted: Dec 27, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 27, 2019 | Last Updated: 8 months ago

جنرل (ر) پرويز مشرف کی جانب سےخصوصی عدالت کي سزا پر عمل درآمد رکوانے کے ليے لاہور ہائيکورٹ ميں درخواست دائر کر دی گئی۔

خصوصی عدالت نے 17 دسمبر کو سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کو آئین شکنی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔

سزاپرعملدرآمدرکوانےکیلئے دائر کی جانے والی درخواست کی سماعت 9 جنوری کو جسٹس مظاہرعلی نقوی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کا 3 رکنی فل بینچ کرے گا۔

درخواست  85 صفحات پرمشتمل ہے جس میں6 قانونی نکات اٹھاتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ
خصوصی عدالت کا سزائےموت کافیصلہ کالعدم قراردیاجائے۔

اس سے قبل پرويزمشرف نےسزائے موت کا فیصلہ آنے سے قبل سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرتے ہوئے کارروائی سے روکنے کی استدعا کی تھی۔

لاہورہائیکورٹ میں پرویزمشرف کی جانب سےخصوصی عدالت کے دائرہ اختیار کیخلاف دائر کی جانے والی درخواست پر سماعت کیلئے 2 روز قبل فل بنچ تشکیل دیا گیا تھا۔ ۔

فل بینچ دونوں درخواستوں کو یکجا کر کے سماعت کرے گا۔

۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube