ہوم   > پاکستان

سی ٹی ڈی کی گوجرانوالہ ميں کارروائی،مبینہ دہشت گردگرفتار

SAMAA | - Posted: Dec 27, 2019 | Last Updated: 5 months ago
Posted: Dec 27, 2019 | Last Updated: 5 months ago

تعلق القاعدہ برصغیرسےہے

انسداد دہشت گردی فورس نے گوجرانوالہ ميں کارروائی کرتے ہوئے 5 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرليا۔ مبینہ دہشت گرد سيکيورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

لاہور سےسی ٹی ڈی حکام نے جمعہ کو بتایا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں سے خودکش جيکٹس، اسلحہ اور ديگر سامان برآمد ہوا ہے۔ یہ کارروائی انسداد دہشت گردی فورس اور حساس اداروں نے مشترکہ طور پر کی ہے۔گرفتار ہونے والے 5 مبینہ دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ برصغیر سے بتایا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی نے بتایا کہ مبینہ دہشت گرد فنڈنگ سمیت میڈیا سیل بھی چلارہے تھے اور ان کے روابط افغانستان تک پھیلے ہوئے تھے۔ اس سے قبل یہ دہشت گرد کراچی موجود تھے اور انھوں نے گوجرانوالہ میں نیا سیٹ اپ شروع کیا تھا۔ دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کےلیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube