ہوم   > پاکستان

راول پنڈی میں گاڑیوں کی چوری میں تشویشناک اضافہ

SAMAA | - Posted: Dec 26, 2019 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 26, 2019 | Last Updated: 5 months ago

مہران گاڑی زیادہ چوری پوتی ہیں

سال 2019 کے دوران راولپنڈی میں گاڑی چوری کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ مہران گاڑیاں چوروں اور ڈاکوؤں کا سب سے زیادہ نشانہ بنیں۔ تھانہ نیو ٹاؤن،کینٹ اور صادق آباد کی حدود میں گاڑیاں چھیننے اور چوری کے سب سے زیادہ واقعات پیش آئے۔

راولپنڈی میں جرائم بڑھنے لگے ہیں۔ ضلع بھر کے 28 تھانوں کی حدود میں ایک سال کے دوران  گن پوائنٹ پر گاڑیاں چھیننے کی 27 وارداتیں ہوئیں جبکہ مختلف علاقوں سے 904 گاڑیاں چوری کرلی گئیں۔

مہران گاڑی چوروں اور ڈاکوؤں میں مقبول رہی تاہم راولپنڈی پولیس نےگن پوائنٹ پرگاڑیاں چھینے والے 9 ملزمان جبکہ کار چوری کی 90 سے زائد وارداتوں میں ملوث عامر شاہ سمیت  161 ملزمان کو دھر لیا گیا۔

گاڑیاں چھیننے اور کارچوری کے واقعات میں تھانہ نیو ٹاؤن، کینٹ اور صادق آباد سرفہرست ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube