ہوم   > پاکستان

خراب موسم نے ٹرینوں کی آمدورفت کو شدید متاثرکردیا

SAMAA | - Posted: Dec 25, 2019 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 25, 2019 | Last Updated: 5 months ago

مسافرشدید پریشان

موسم خراب ہونے کے باعث پاکستان ریلوے کا نظام بھی متاثر ہوا ہے اورٹرينيں ليٹ ہورہی ہيں جس سے مسافر رُل رہے ہيں۔ کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ايکسپريس 12 گھنٹے سے بھی زائد تاخیر کا شکار رہی اور کئی ٹرینیں 7 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں۔

ملک کے بالائی اور اندرونی علاقوں میں موسم خراب ہوا تو ريل کا پہيہ بھی جام ہوگيا۔

کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس 12 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی اور مسافر رات بھر رلتے رہے۔ کینٹ اسٹیشن پر سخت سردی میں کھلےآسمان تلے خواتین، بچے اور بوڑھے سب ٹھٹھرتے رہے۔

مسافروں نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے بھی ناراضگی کا اظہارکیا اورکہا کہ ٹرینوں کی روانگی کی درست معلومات دینے والا عملہ بھی غائب رہا۔

اس کےعلاوہ عوام ایکسپریس، ہزارہ ایکسپریس اور شالیمار ایکسپریس بھی 7 گھںٹے تاخیر سے روانہ ہوئیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube