Friday, January 21, 2022  | 17 Jamadilakhir, 1443

کراچی گرین لائن کا فروری میں افتتاح ہوگا یا نہیں؟

SAMAA | - Posted: Dec 24, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 24, 2019 | Last Updated: 2 years ago

کراچی والوں کی مشکلات آسان ہوں گی یا نہیں، پبلک ٹرانسپورٹ کے سب سے بڑے منصوبے کے افتتاح سے متعلق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گزشتہ روز اہم بیان دیا تھا تاہم 24 گھنٹے کے اندر ہی ترجمان گورنر ہاؤس کی وضاحت بھی آگئی، کہتے ہیں کہ گورنر سندھ نے گرين لائن کے فروری 2020ء ميں آغاز سے متعلق کچھ نہیں کہا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گزشتہ روز پریس بریفنگ میں کہا تھا کہ 7 فروری 2020ء تک اس منصوبے کو کھولنے کے قابل ہوجائیں گے، خواہش ہے کہ وزيراعظم اس کا افتتاح کريں۔

گورنر سندھ کے بیان پر ترجمان گورنر ہاؤس نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ گرين لائن منصوبے کا افتتاح فروری 2020ء ميں نہيں ہوگا، گورنر سندھ نے ایسا کچھ نہیں کہا۔

مزید جانیے : گورنر سندھ کا گرین لائن کراچی کے افتتاح کا اعلان

ترجمان گورنر ہاؤس کی جانب سے کہا گيا کہ گورنر سندھ تو زیر تعمیر 6 فلائی اوورز، نشتر روڈ، منگھو پیر روڈ اور بنارس سے لولین برج تک کے منصوبوں کا ذکر رہے تھے۔

دوسری جانب صوبائی وزير ٹرانسپورٹ اويس شاہ نے بھی گورنر سندھ کو آڑے ہاتھوں لے ليا، بولے کہ جو بھی بولا جائے سوچ سمجھ کر بولا جائے، وفاق جو اعلان کرے اس پر يوٹرن نہ لے، جب بسیں نہیں آئیں، ٹریک مکمل نہیں ہوا تو وزیراعظم افتتاح کس کا کریں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
KARACHI, GREEN LINE BUS, PPP, PTI, IMRAN KHAN, IMRAN ISMAEL, OWAIS SHAH, PUBLIC TRANSPORT, BRT
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube