Wednesday, January 26, 2022  | 22 Jamadilakhir, 1443

حافظ آبادمیں دھند کےباعث حادثہ،4جاں بحق،25 زخمی

SAMAA | - Posted: Dec 21, 2019 | Last Updated: 2 years ago
Posted: Dec 21, 2019 | Last Updated: 2 years ago

دھند کے باعث حافظ آباد ميں کوسٹر اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور25 زخمی ہوگئے۔

حادثہ حافظ آباد کے علاقے چک چٹھہ کے قریب پیش آیا جہاں دھند کے باعث مسافروں سے بھری کوسٹراور ٹریکٹر ٹرالی آپس میں ٹکرا گئے۔

حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے جنہیں ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

حادثے کا شکار ہونےوالی کوسٹرعلی پورسےملتان جارہی تھی۔

پنجاب کے بیشترحصوں ميں شديد دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی ہے۔

وہاڑی میں بھی دھند کے باعث حادثے میں گاڑی ٹرالر سے جا ٹکرائی جس سے ايک شخص جان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube