Thursday, August 6, 2020  | 15 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

انسداد دہشتگردی عدالت نے حافظ سعید پرفرد جرم عائد کردی

SAMAA | - Posted: Dec 20, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 20, 2019 | Last Updated: 8 months ago

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے ایک اور ایف آئی آر میں کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے مقدمہ نمبر 32/19 پر سماعت کرتے ہوئے فرد جرم عائد کی۔ فرد جرم عائد کرنے کے بعد پراسیکیوشن کے گواہوں کو کل طلب کر لیا گیا۔

عدالت نے کالعدم جماعت کے امیر حافظ سعید کےخلاف مقدمہ نمبر 30/19 میں ایک گواہ کا بیان بھی قلمبند کر لیا ہے۔ حافظ محمد سعید کیخلاف سی ٹی ڈی نے غیر قانونی فنڈنگ کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

عدالت نے حافظ سعید اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد  کرکے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Hafiz Saeed, funding case, indict, Jamaat-ud-Dawa, CTD
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube