گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے نیب کے حکم پر شہباز شریف کے ڈونگا گلی میں واقع گھر کو منجمد کر دیا۔
ایبٹ آباد کی ڈونگا گلی میں نشاط لاجز کے نام سے 9 کنال ایک مرلے پر مشتمل یہ گھر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کے نام پر ہے جسے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کے حکم پر منجمد کیا گیا۔
منجمد کیے جانے کے بعد شہباز شریف اب اس گھر کو فروخت کر سکتے ہیں اور نہ ہی کسی کے نام پر منتقل کرسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں نیب نے صدرن لیگ کے اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
نیب نے لاہور میں ڈیفنس فیز 5 اورماڈل ٹاؤن میں واقع 2، 2 گھروں کے علاوہ ایبٹ آباد کے علاقے ڈونگا گلی کی رہائش گاہ، ہری پور میں 3 اور چنیوٹ میں 2 مقامات پر جائیدادیں منجمد کرنے کے احکامات دیے تھے۔
اس کےعلاوہ آمدن سے زائد اثاثہ جات سمیت دیگر کیسز میں شہبازشریف فیملی کے مختلف کمپنیوں میں شیئرز بھی منجمد کیے جا چکے ہیں۔