Saturday, September 18, 2021  | 10 Safar, 1443

نارووال: گیس کی ٹنکی پھٹنے سے بچہ جاں بحق

SAMAA | - Posted: Dec 19, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 19, 2019 | Last Updated: 2 years ago

نارووال میں تھانہ صدر کے علاقے علی آباد میں غباروں میں گیس بھرنے کے دوران ٹنکی میں دھماکا ہوگیا، واقعے میں 9 سالہ بچہ جاں بحق اور دکاندار فرار ہوگیا۔

نارووال کے موضع علی آباد میں غباروں میں گیس بھرنے والی ٹنکی زوردار دھماکے سے پھٹ گئی، واقعے میں 9 سالہ بچہ محمد رمضان جاں بحق ہوگیا، جو غبارہ خریدنے آیا تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکا ٹنکی لیک ہونے کے باعث پیش آیا، دھماکا اتنا زور دار تھا کہ ٹنکی اور بچہ کئی فٹ دور جا کر گرے۔

پولیس تھانہ صدر نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا، غبارے بیچنے والا دکاندار موقع سے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
PUNJAB, GAS CYLINDER BLAST, BALOON, ALI PUR, CHILD DEATH, CRIME
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube