Friday, August 14, 2020  | 23 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

خصوصی عدالت کا فیصلہ دباؤ کانتیجہ ہے، وکیل پرویز مشرف

SAMAA | - Posted: Dec 19, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 19, 2019 | Last Updated: 8 months ago

ججز نے فیصلے میں نامناسب زبان استعمال کی، سلمان صفدر

پرویز مشرف کے وکیل نے فیصلہ چیلنج کرنے اعلان کرتے ہوئے ججز پر نامناسب زبان استعمال کرنے کا الزام لگادیا، ان کا کہنا ہے کہ فیصلے میں قانونی زبان استعمال کی جاتی تو بہتر ہوتا، بیمار شخص کو غیر موجودگی میں سزا دی جاسکتی ہے تو اپیل بھی سنی جاسکتی ہے۔

سماء سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل سلمان صفدر نے خصوصی عدالت کے فیصلے کو دباؤ کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے ضرور چیلنج کیا جائے گا، یہ کیسا فیصلہ ہے کہ سزا سنانے کے 48 گھنٹے بعد وجہ بتائی جائے کہ تمہیں کس لئے سزائے موت سنائی گئی، دباؤ کے تحت دیئے گئے فیصلے میں نامناسب باتیں بھی کی گئیں جو نہیں کرنی چاہئے تھیں، فیصلے میں قانونی زبان استعمال کرنا زیادہ مناسب ہوتا۔

ان کا کہنا ہے کہ جسٹس نذر اکبر نے فیصلے میں کہا کہ آرٹیکل 6 کا مقدمہ نہیں بنتا، فیصلہ جلد بازی میں کیا گیا، سزا غیر موجودگی میں دی جاسکتی ہے تو اپیل بھی سنی جاسکتی ہے، اس بات سے اختلاف ہے کہ اپیل کیلئے پرویز مشرف کا ہونا ضروری ہے۔

سلمان صفدر نے مزید کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف بیماری کی وجہ سے ملک میں موجود نہیں ہیں، مشرف کی بیماری کے تمام میڈیکل ریکارڈ موجود ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
PAKISTAN, MQM, GENERAL (R) PERVEZ MUSHARRAF, FORMER AMRY CHIEF, FORMER PRESIDENT, PMLQ, PMLN, PPP, DEATH PENALTY, SCP, SPECIAL COURT, APML, HIGH TREASON CASE, SALMAN SAFDAR
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube