Thursday, August 6, 2020  | 15 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت نظر ثانی درخواست خارج

SAMAA | - Posted: Dec 19, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 19, 2019 | Last Updated: 8 months ago

وزیراعظم عمران خان کی عدلیہ مخالف متنازع تقریر پر توہین عدالت کی کارروائی کےلیے نظرثانی درخواست خارج کر دی گئی۔

درخواست گزار سلیم اللہ خان نے موقف اپنایا کہ عمران خان نے 18 نومبر کی تقریر سے عدلیہ کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی اور اعلیٰ عدلیہ کا مذاق اُڑایا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ توہین عدالت صرف اس فرد اور عدالت کے درمیان ہوتی ہے۔ لوگ بہت کچھ کہتے ہیں لیکن کیا اس سے عدلیہ کمزور ہوتی ہے؟

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عمران خان کو عوام نے منتخب کیا اور ہمیں اُس عوام کا احترام ہے۔ ہم کسی فردِ واحد کو نہیں بلکہ منتخب کرنے والے عوام کو دیکھتے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سلیم اللہ خان ایڈووکیٹ کی نظرثانی درخواست خارج کی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Islamabad High Court, contempt of court, review petition, PM Imran Khan
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube