Monday, September 21, 2020  | 2 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

وکلاء کا فوجی ترجمان کے بیان کیخلاف ہڑتال کا اعلان

SAMAA | - Posted: Dec 18, 2019 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 18, 2019 | Last Updated: 9 months ago

خیبر پختونخوا بار کونسل نے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے بیان کو عدلیہ کی توہین اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کل صوبے بھر میں ہڑتال اور عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جمعرات کو پورے صوبے کے بار رومز میں مذمتی اجلاس بھی منعقد کیے جائیں گے۔

خیبر پختونخوا بار کونسل کے نائب چیئرمین سعید خان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصی عدالت نے آئین معطل کرنے اور آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کے جرم میں پرویز مشرف کو سزا سنائی ہے۔ اس فیصلے پر میجر جنرل آصف غفور کے رویہ اور تاثرات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا تھا کہ پرویز مشرف نے 40 سال ملک کی خدمت کی ہے۔ ملک کے صدر رہے۔ وہ کسی صورت غدار نہیں ہوسکتے۔ خصوصی عدالت کے فیصلے سے پاکستان فوج میں اضطراب پایا جاتا ہے۔

خیبر پختونخوا بار کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میجر جنرل آصف غفور نے آئینی طریقہ کار کی خلاف ورزی کرنے کے ساتھ اعلیٰ عدلیہ کی توہین کی ہے۔ پرویز مشرف کے خلاف فیصلے میں اگر کسی قسم کے سقم موجود ہیں تو اس کو دور کرنے کیلئے آئینی طریقہ کار اپنانا چاہئے تھا۔ مگر آصف غفور نے جو رویہ اور طریقہ اپنایا اس سے یہ تاثر جاتا ہے کہ پاکستانی فوج دوسرے اداروں کو ماتحت سمجھتی ہے اور دوسرے ادارے فوج کے احکامات کے تحت چلتے ہیں۔ عدلیہ اور پارلیمنٹ سمیت کسی بھی ادارے کی کوئی توقیر نہیں ہے۔

خیبر پختونخوا بار کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت، اس کی لیگل ٹیم اور خاص طور پر اٹارنی جنرل نے جو رویہ اختیار کیا وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکمران جماعت کو پاکستان فوج نے اقتدار کی کرسی پر بٹھایا ہے۔ اس لیے وہ بھی آصف غفور کی زبان بول رہے ہیں۔

بیان کے مطابق عدلیہ کے ساتھ پاک فوج اور وفاقی حکومت کے توہین آمیز رویہ کی مذمت اور عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے 19 دسمبر کو خیبرپختونخوا میں وکلا ہڑتال کریں گے۔ عدالتی کارروائی کا مکمل بائیکاٹ ہوگا اور بار ررمز میں مذمتی اجلاس منقعد کیے جائیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube