Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

لانس نائیک محمد محفوظ کا یوم شہادت آج منایا جارہا

SAMAA | - Posted: Dec 18, 2019 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 18, 2019 | Last Updated: 10 months ago

محفوظ شہید 25اکتوبر 1944 کو پنڈ ملکاں میں پیدا ہوئے

انیسو اکہتر کی جنگ ميں ملک کی خاطر جان قربان کرنے والے لانس نائیک محمد محفوظ کا آج 48 واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے۔

لانس نائیک محمد محفوظ 1971 کی جنگ میں واہگہ اٹاری سیکٹر کے محاذ پر بھارتی فوج کيخلاف بڑی شجاعت اور دلیری سے لڑے۔

دشمن کی گولہ باری سے جب وہ شدید زخمی ہوئے اور ان کی بندوق بھی ناکارہ ہوگئی تو وہ بےتيغ دشمن کے بنکر میں گھس گئے۔

محفوظ شہید 25 اکتوبر 1944 کو پنڈ ملکاں میں پیدا ہوئے اور 25 اکتوبر 1962 کو بری فوج میں شمولیت اختیار کی۔

ان کی بہادری کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے ان کو اعلیٰ ترین فوجی اعزاز ’’نشان حیدر‘‘ سے نوازا جبکہ بھارتی کمانڈر نے بھی محفوظ شہید کی شجاعت کا اعتراف کیا۔ وہ محفوظ آباد کے مقام پر آسودۂ خاک ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Muhammad Mahfuz Shaheed, death anniversary, 1971 war, India, Pakistan, Nishan-e-Haider
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube