Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

لوئر دیر: مرخنی پل کے قریب فائرنگ،2 اہلکار جاں بحق

SAMAA | - Posted: Dec 18, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 18, 2019 | Last Updated: 2 years ago

لوئر دیر کے علاقے مرخنئی میدان میں پل کے مقام پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے دو پولیس اہل کاروں کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ لعل قلعہ میدان کے علاقے میں پیش آیا۔ دونوں اہل کار فرمان اللہ اور مکرم پولیوں ٹیم کی سیکیورٹی کیلئے جا رہے تھے کہ گھات لگائے ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی، جس سے دونوں اہل کار موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شہید اہلکاروں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن کا عمل جاری ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube