Saturday, September 19, 2020  | 30 Muharram, 1442
ہوم   > پاکستان

پنجاب کی دھند میں ہر چیز دھند لا گئی

SAMAA | - Posted: Dec 18, 2019 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 18, 2019 | Last Updated: 9 months ago

شہری ڈرائیونگ میں احتیاط کریں

لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں ميں آج بھی دھند کا راج برقرار ہے، جہاں قومی شاہراہ پر رینالہ، اوکاڑہ، ساہیوال اور چیچہ وطنی میں شديد دھند کے باعث آمد و رفت متاثر ہے۔

موٹر وے ايم ٹو لاہور سے کوٹ مومن اور ایم تھری کو لاہورسے سمندری تک بند کردیا گیا۔ ترجمان موٹروے پوليس نے شہريوں کوغير ضروری سفر سے گريز اور گاڑيوں ميں فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدايت کی ہے۔

چوہنگ، پتوکی، میاں چنوں، خانیوال، ملتان، بہاولپور اور پنڈی بھٹياں ميں بھی دھند نے ڈيرے جما ليے۔ دھند کے باعث قومی شاہراہ پر حد نگاہ 10 ميٹر تک رہ گئی۔ لاہور ملتان موٹروے ایم تھری کو بھی لاہور سے سمندری تک بند کردیا گیا۔

پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور گوجرہ موٹر وے بھی شدید دھند کی وجہ سے ٹريفک کے ليے بند ہے۔ ترجمان موٹروے پوليس نے شہريوں کو غير ضروری سفر سے پرہيز اور گاڑيوں ميں فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدايت کردی۔

دوسری جانب بدھ کے روز استور میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 12، اسکردو، کالام، منفی 08، ہنزہ منفی 07، قلات منفی 05، مالم جبہ، گلگت منفی 04، کوئٹہ منفی 02 اور مری میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 01، لاہور 6، فیصل آباد 3، ملتان 5، پشاور 3 اور کراچی میں 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube