ہوم   > پاکستان

بلوچستان اسمبلی مشرف کی سزائے موت کا تذکرہ

SAMAA | - Posted: Dec 17, 2019 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 17, 2019 | Last Updated: 5 months ago

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں ارکان نے کشمیر کے ساتھ پرویز مشرف کی سزائے موت پر بھی اظہار خیال کیا۔ بعض ارکان نے سزا کو قانون کی بالادستی سے تعبیر کیا جبکہ بعض ارکان فیصلے سے ناخوش نظر آئے۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر بابرموسیٰ خیل کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ صوبائی وزیرعبدالرحمان کھیتران نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہارخیال  کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کو پھانسی کی سزا دینے کا عدالتی فیصلہ غلط ہے۔ ملکی سرحدوں اور سرزمین کی حفاظت کرنے والے شخص پر غداری کا مقدمہ درست نہیں۔ اس سے فوج کے حوصلے پست ہوئے ہیں۔

اجلاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی اور حزب اختلاف کے رکن اسمبلی ثناء بلوچ کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے آئین توڑا اور جموری نظام کو ڈی ریل کیا۔ عدالت نے انہیں سزا دے کر قانون کی بالادستی قائم کی ہے۔

 اجلاس کے دوران قائد حزب اختلاف کے ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہا کہ کشمیر اور بھارت میں انڈین فوج مسلمانوں پر ظلم کر رہی ہے۔ جامعہ ملیہ دہلی میں طلباء پر فورسز نے ظلم کے پہاڑ توڑے ہیں۔ عالمی سطح پر اس حوالے سے آواز بلند کی جائے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube