Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

ویڈیو:عمران خان کوتحفہ میں ملنےوالی گاڑی کی تقریب رونمائی

SAMAA | - Posted: Dec 17, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 17, 2019 | Last Updated: 2 years ago

رواں سال مارچ کے مہینے میں 23 مارچ کو ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد مہمان خصوصی کے طور پر پاکستان آئے تھے جہاں انہوں نے تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کو ملائیشیا میں بننے والی گاڑی تحفہ میں دینے کا اعلان کیا تھا۔

ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کی طرف سے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو تحفے میں دی گئی کار ایکس 70 پروٹون کی تقریب رونمائی کی ویڈیو سامنے آگئی ۔

گاڑی دینے کی تقریب ملائشین ہائی کمیشن میں منعقد ہوئی، جس میں ملائیشین ہائی کمشنراکرام بن محمد ابراہیم، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر مشیر تجارت نے وزیراعظم کی جانب سے گاڑی کا تحفہ وصول کیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube