Thursday, August 13, 2020  | 22 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

پرویز مشرف کسی صورت غدار نہیں ہوسکتے، پاک فوج

SAMAA | - Posted: Dec 17, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 17, 2019 | Last Updated: 8 months ago

سابق صدر پرویز مشرف سے متعلق فیصلے پر پاک فوج کا رد عمل بھی سامنے آگیا، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملکی دفاع کیلئے جنگیں لڑنے والا کسی صورت غدار نہیں ہوسکتا۔

سابق صدر اور جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو خصوصی عدالت کی جانب سے آئین توڑنے کا مرتکب اور غدار قرار دیکر سزائے موت سنائی گئی۔

پاک فوج کا عدالتی فیصلے پر رد عمل سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری ٹویٹر پیغام میں فیصلے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

مزید جانیے: پرویز مشرف کو سزائے موت سنا دی گئی

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سابق صدر اور جنرل (ر) پرویز مشرف ملک کے صدر، آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی رہ چکے ہیں، انہوں نے 40 سال ملک و قوم کی خدمت کی۔

پاک فوج نے مزید کہا کہ پرویز مشرف نے پاکستان کی حفاظت کیلئے جنگیں لڑیں، وہ کسی بھی صورت غدار نہیں ہوسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے کیس سے متعلق خصوصی کورٹ نے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے، کیس کو عُجلت میں نمٹایا گیا اور پرویز مشرف کو اپنے دفاع کا حق نہیں دیا گیا، عدالتی کارروائی شخصی بنیاد پر کی گئی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فوج توقع کرتی ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کو آئین پاکستان کے تحت انصاف دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پرویزمشرف کی پارٹی فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریگی

واضح رہے کہ خصوصی عدالت کے تین رکنی بینچ نے 2 ایک سے کیس کا فیصلہ سنایا، جسٹس سیٹھ وقار نے کیس کا فیصلہ پڑھ کر سنایا، کیس کی مسلسل 3 ماہ سماعت کی گئی، عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر پر آرٹیکل 6 کا جرم ثابت ہوتا ہے، عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ سابق صدر نے 3 نومبر سال 2007ء کو آئین کو پامال کیا۔

سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل رضا بشیر نے خصوصی عدالت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ملزم کو فیئر ٹرائل کا موقع نہیں دیا گیا، عدالت نے جلد بازی میں حتمی دلائل سنے بغیر فیصلہ دیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
PERVEZ MUSHARRAF, DEATH PENALTY, SUPREME COURT, PAKISTAN, MILITARY, PMLN, NAWAZ SHARIF, SPECIAL COURT, ISPR, ASIF GHAFOOR
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube