Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

اسٹرابری کھانی ہے تو ِدیر کی کھائیے

SAMAA | - Posted: Dec 17, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 17, 2019 | Last Updated: 2 years ago

بہترین ذائقے والی اسٹرابری ملک بھرمیں مقبول

خوش رنگ وخوش ذائقہ پھل اسٹرابری بچوں بڑوں سبھی کو بھاتا ہے، دیر میں اسٹرابری کی نرسریاں سیکڑوں افراد کے روزگار کا اہم ذریعہ بن گئیں۔

دیر کی اسٹرابری بہترین ذائقے اور سیزن میں 3 فصلیں دینے کے باعث ملک بھر میں مقبول ہے۔

یہاں کے علاقے عشیری درہ میں واقع اسٹرابری کی نرسریوں کی دیکھ بھال کرنے والے زمیندار سالانہ کروڑوں کے حساب سے پودے کاشت کررہے ہیں ۔

ماہرین زراعت کے مطابق اسٹرابری کی کاشت کیلئے یہاں کی زرخیززمین اورآب و ہوا بہت مفید ہے۔

یہ بات دچسپی کا باعث ہے کہ 5 سال قبل 60 خواتین کو اسٹرابری کاشت کرنے کی تربیت دی گئی تھی، اور اب مقامی افراد 1500 ایکڑ اراضی پر بنی نرسریوں میں سالانہ کروڑوں پودے اگا کر اچھا منافع کما رہے ہیں ۔

گزشتہ سال اسٹرابری کی بڑی مقدار میں کاشت کے باعث قیمت میں کمی سے کاشتکاروں کو مایوسی بھی ہوئی۔

زمینداروں کا کہنا کہ اگر حکومت اور محکمہ زراعت اسٹرابری کی کاشت پرمزید توجہ دیں تواس سے بے روزگاری کے خاتمے اور زرمبادلہ کمانے میں مدد مل سکتی ہے۔

پاکستان میں اسٹرابیریز کی کاشت اکتوبر کے وسط میں کی جاتی ہے جو کہ عموما جنوری ، فروری تک تیار وجاتی ہیں اور مارچ اپریل تک مارکیٹ میں دستیاب ہوتی ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
DIR , STRAWBERRIES
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube