ہوم   > پاکستان

راولپنڈی:پولیس یونیفارم میں باڈی کیمروں سےالیکٹرانک سرویلنس کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Dec 17, 2019 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 17, 2019 | Last Updated: 5 months ago

پنجاب پولیس جدید ٹیکنالوجی میں وفاق پرسبقت لے گئی

پنجاب پولیس نے راولپنڈی میں الیکٹرانک سرویلنس کا فیصلہ کرلیا۔

آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقارخان نے گزشتہ روز ناکوں پر موجود اہلکاروں کے یونیفارم میں ویڈیو کیمرے نصب کرنے کی منظوری دی۔

باڈی کیمروں کے ذریعے پولیس اہلکاروں اورشہریوں کے درمیان ہونے والی تمام گفتگو ریکارڈ کی جائے گی۔

راولپنڈی پولیس ترجمان کے مطابق سی پی او احسن یونس کے حکم پر ابتدائی طور پر ڈولفن فورس اور سٹی ٹریفک پولیس کو باڈی کیم فراہم کیے گئے ہیں۔

یہ اقدام پولیس اہلکاروں اور شہریوں دونوں کے لیے اٹھایا گیا ہے جس کا مقصد شہریوں کی جانب سے پولیس کے ساتھ غیرمہذب رویے اور پولیس کی جانب سے عوام سے ناروا سلوک جیسے واقعات کی روک تھام ہے۔

آئندہ دو ہفتوں کے دوران 100 ڈالر کے حساب سے 20 کیمرے حاصل کیے جائیں گے۔

اس فیصلے سے جدید ٹیکنالوجی جرائم اورکرپشن کے خاتمے کے ساتھ رویوں کوبہتر بنانے میں بھی مدد دے گی۔

۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Punjab police, electronic surveillance , body cameras
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube