ہوم   > پاکستان

جھل مگسی جیپ ریلی اختتام پذیر، نادر مگسی آؤٹ

SAMAA | - Posted: Dec 16, 2019 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 16, 2019 | Last Updated: 2 months ago

بلوچستان کے علاقہ جھل مگسی میں سالانہ منعقد ہونے والی ڈٰیزرٹ جیپ ریلی اختتام پذیر ہوگئی جس میں دفاعی چمپیئن نادر مگسی گاڑی خراب ہونے کے باعث باہر ہوگئے۔

سالانہ جیپ ریلی میں کل 74 کار ریسرز نے مقابلے میں حصہ لیا۔ پہلے مرحلے میں 45 جبکہ فائنل میں 29 کار ریسرز مقابلے کا حصہ بنے جس میں پاکستان بھر سے نامور جیپ ریسرز سمیت 2 خواتین ڈرائیورز نے بھی حصہ لیا۔

جیپ ریلی کو دیکھنے کے لئے ملک بھر سے بڑی تعداد میں شائقین نے شرکت کی۔ ریلی کی اختتامی تقر یب کے مہما ن خصوصی وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کما ل خان تھے۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کا کہنا تھا کہ ڈیزرٹ جیپ ریلی 2005 سے جھل مگسی میں منعقد ہو رہی ہے جسے اب 15 سال ہونے کو ہیں۔ اس جیپ ریلی کو پہلے صوبائی سطح پر متعارف کرایا گیا مگر اب یہ مقبول ہوکر ملکی سطح پر کامیابی سمیٹ چکی ہے جس کا تمام تر سہرا نوابزادہ نادرخان مگسی کے سر جاتا ہے جنہوں نے انتھک محنت کر کے اس کھیل کو صوبے سے سے بڑھا کر ملکی سطح تک متعارف کرایا اور بڑی تعداد میں لوگ اس گیم میں حصہ لے رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ بہت جلد گوادر میں جیپ ریلی کا اہتمام کیا جائے گا اور بعد میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی جیپ ریلی کے مقابلے کا انعقاد کرانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کھیلوں کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جائے تا کہ نوجوان نسل کو کھیلوں کی جانب راغب کیا جاسکے اور بہتر معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔

دریں اثناءجھل مگسی جیپ ریلی کے دفاعی چیمپئن نادر مگسی کی گاڑی ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے راستے میں ہی بند ہو گئی۔ جیپ ریلی کا ٹریک 225 کلو میٹر پتھریلے اور بلند پہاڑوں کے درمیان بنایا گیا تھا جس میں بڑی مہارت سے ریسرز خطرناک ٹریک مکمل کر کے اپنی منزل کو پہنچے۔

جیپ ریلی کی پہلی گاڑی 9 بج کر 30 منٹ پر اسٹارٹ پوائنٹ سے روانہ ہوئی۔ دوسری گاڑی جھل مگسی ریلی کے دفاعی چیمپئن نادر مگسی کی روانہ ہوئی جو کہ کچھ ہی فاصلے پر جاکر ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے بند ہوگئی۔

جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی 2019 کے حتمی نتائج کے مطابق پری پیئرڈ A کیٹیگری میں زین محمود پہلے، صاحب زادہ سلطان دوسرے اور محمد جعفر خان مگسی تیسرے نمبر پر رہے۔

پری پیئرڈ B کیٹیگری میں نعمان سرانجام پہلے اور ملک ریاض دوسرے نمبر پر رہے۔

کیٹگری C میں مخدوم علی شاہ اول، مکیش چاولہ دوسرے  اور گوہر سانگی تیسری پوزیشن لے اڑے۔

کٹیگری D میں ظفر خان بلوچ پہلے، لک شیر خان دوسرے اور محمد صادق خان تیسرے نمبر پر رہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube