ہوم   > پاکستان

پشاور ہائیکورٹ کے باہر دھماکا، 11افراد زخمی

SAMAA | - Posted: Dec 16, 2019 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 16, 2019 | Last Updated: 6 months ago

دھماکے میں 3 افراد زخمی

پشاور ہائیکورٹ کے باہر دھماکے میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے ابتدائی طور پر اسے سلنڈر دھماکہ قرار دیا مگر بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر پشاور کے پولیس حکام نے کہا تھا کہ ہائیکورٹ کی پارکنگ میں کھڑے رکشے کا سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا جس کے باعث 3 افراد زخمی اور متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

بعد ازاں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر تجزیہ کیا تو معلوم ہوا کہ دھماکہ سلنڈر کا نہیں بلکہ بارودی مواد سے ہوا۔ واردات میں 4 سے 5 کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔

حکام کے مطابق دھماکے میں 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں شہر کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ تاحال تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube