ہوم   >  پاکستان

بنوں: سرکاری اسکول میں سیاسی جلسے پر ہیڈ ماسٹر معطل

SAMAA | - Posted: Dec 14, 2019 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 14, 2019 | Last Updated: 2 months ago

بنوں کے سرکاری اسکول میں سیاسی جلسے پر خیبرپختونخوا حکومت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہیڈ ماسٹر کو معطل کردیا۔

بنوں کے ایک سرکاری اسکول میں 4 روز قبل اے این پی رہنماء ایمل خان کے جلسے کا انعقاد کیا گیا تھا، جس پر خیبرپختونخوا حکومت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کارروائی کی ہدایت کی تھی۔

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے کارروائی کرتے ہوئے اسکول کے ہیڈ ماسٹر کو معطل کردیا۔

مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے معاملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسکول میں سیاسی جلسے کا انعقاد افسوسناک ہے۔

مشیر تعلیم نے خبردار کیا کہ دوبارہ کسی بھی اسکول کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا تو متعلقہ ہیڈ ماسٹر، پرنسپل سمیت ڈی ای او کیخلاف کارروائی ہوگی۔

WhatsApp FaceBook
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
 
 
 
BANNU, KP, SCHOOL, POLITICAL GATHERING, ANP, PTI,
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube