Thursday, October 28, 2021  | 21 Rabiulawal, 1443

عمران خان کی سعودی ولی عہد سے ملاقات،روضہ رسولﷺ پرحاضری

SAMAA | - Posted: Dec 14, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 14, 2019 | Last Updated: 2 years ago

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے جہاں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال میں حالیہ تبدیلیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی جس میں پاک سعودی دو طرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے مدینہ منورہ پہنچ کر روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی اور نوافل ادا کئے۔

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے جہاں وہ سعودی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے ۔اس سے پہلے وزیراعظم نے روضہ رسولۖ پر حاضری دی اور نوافل ادا کیے ۔

ان کی آمد پر مدینہ کے نائب گورنر اور جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے اُن کا استقبال کیا۔

سعودی پروٹوکول کے حکام اور پاکستان قونصلیٹ کے افسر بھی اس موقع پر موجود تھے، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ وزیراعظم کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور وفود کے تبادلوں کا حصہ ہے۔

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزير خارجہ شاہ محمود قريشی کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم ممالک کے درميان تلخياں ختم کرانے کے ليے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا یہ 8 ماہ ميں سعودی عرب کا چوتھا دورہ ہوگا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube