ہوم   >  پاکستان

مزید 2 بچے پولیو سے متاثر، تعداد 101تک پہنچ گئی

SAMAA | - Posted: Dec 14, 2019 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Dec 14, 2019 | Last Updated: 1 month ago

فوٹو : آن لائن

سندھ میں مزید دو بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، رواں سال ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی۔

سندھ ایمرجنسی آپریشن سینٹر فار پولیو کے مطابق ضلع میرپور خاص میں 2 بچے پولیو کا شکار ہوگئے، جس کے بعد ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 101 ہوگئی تاہم اگر ویکسین ڈرائیوڈ پولیو کیسز کو بھی ان میں شامل کرلیا جائے تو یہ تعداد 113 ہوجائے گی۔

ای او سی کے مطابق ڈگری تحصیل کے 36 ماہ کے لڑکے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، جو 17 نومبر کو وائرس سے متاثر ہوا، بچے کے والدین کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اسے پولیو مہم کے دوران ویکسین بھی پلوائی تھی جبکہ محکمہ صحت کے حکام نے بھی 2 بار حفاظتی ٹیکوں کی تصدیق کی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بچہ معذوری کی طرف نہیں جارہا، کیونکہ اس کی ٹانگیں اور ریڑھ کی ہڈی متاثر نہیں ہوئی، بچے کے چہرے کے پٹھوں میں معمولی سی کمزوری ہے۔

پولیو سے متاثرہ دوسرا بچہ بھی 6 سالہ لڑکا ہے، جو 20 نومبر وائرس سے متاثر ہوا، والدین کا کہنا ہے کہ بچے کو 6 انسداد پولیو مہم کے دوران جبکہ تین بار حفاظتی ٹیکوں کے دوران بچاؤ کے قطرے پلائے گئے، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو 16 دسمبر سے شروع ہونیوالی انسداد پولیو مہم کے دوران ویکسین ضرور دلوائیں۔

رواں سال سندھ میں پولیو کیسز کی تعداد 16 ہوگئی ہے جبکہ سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ خیبرپختونخوا ہے جہاں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 73 تک پہنچ چکی ہے، بلوچستان میں اس مرض سے 7 جبکہ پنجاب میں 5 بچے متاثر ہوئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
 
 
 
HEALTH, POLIO CASE, PAKISTAN, SINDH, PUNJAB, KP, BALOCHISTAN, EMERGENCY OPERATION CENTER FOR POLIO,
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube