ہوم   >  پاکستان

لاہور تا واہگہ ٹرین شٹل سروس کا افتتاح

SAMAA | - Posted: Dec 14, 2019 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Dec 14, 2019 | Last Updated: 1 month ago

فوٹو: آن لائن

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور تا واہگہ شٹل ٹرین سروس کا 22 سال بعد افتتاح کر دیا۔

شٹل ٹرین سروس لاہور سے واہگہ اور واہگہ سے لاہور کےلیے تین مرتبہ روانہ ہوگی جوکہ مغلپورہ، ہربنس پورہ اور جلو پارک کے اسٹیشنز پر رکے گی۔

ٹرین لاہور تا واہگہ 23 کلو میٹر کا سفر 1 گھنٹے میں طے کرے گی جس کا کرایہ 30 روپے رکھا گیا ہے۔ شٹل ٹرین دو اکانومی کلاس کی کوچز اور ایک پاور وین پر مشتمل ہے۔

لاہور تا واہگہ ٹرین شٹل سروس کا افتتاح 14دسمبر کوہوگا

افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیر ریلوے نے کہا کہ ہم لوگ رائےونڈ شٹل سروس سمیت گوجرانوالہ اور لاہور کے درمیان بھی شٹل سروس چلائیں گے۔ ہم لوگ 138 ٹرینیں چلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی ایم ایل ون منصوبے کا افتتاح کریں گے اور عنقریب کریں گے۔ ایم ایل ون میں ایک نیا ٹریک پشاور سے کراچی تک ہوگا۔

ٹرین کی کوچز پر لاہور کی تاریخی عمارات اور کھابوں کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں۔ مغلپورہ کی کھنڈر بنی عمارت کو سنوارنے کےلیے رنگ و روغن کا کام جاری ہے جبکہ ہربنس پورہ اور جلو پارک اسٹیشنز کی عمارتوں پر کام شروع نہیں ہوسکا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
Sheikh Rasheed, Railway Minister, Lahore-Wagah, train shuttle service, inauguration ceremony, ML-1
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube