Tuesday, September 22, 2020  | 3 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

ہوائی فائرنگ کرنے والی خاتون کیخلاف مقدمہ درج

SAMAA | - Posted: Dec 13, 2019 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 13, 2019 | Last Updated: 9 months ago

شناخت صبا جعفر کے نام سے ہوئی

پشاور میں پولیس نے ہوائی فائرنگ کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں خاتون کو ہوائی فائرنگ کرتے دیکھا گیا تھا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے شہریوں کی مدد سے خاتون کی شناخت کرلی ہے جن کا نام صبا جعفر ہے اور وہ پشاور کے پوش علاقے حیات آباد کی رہائشی ہیں۔ خاتون کی فیس بک پروفائل پر اس نے خود کو ’کلنگ گینگسٹر‘ لکھا ہے۔

صبا جعفر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہے اور ٹک ٹاک پر اس کے لاکھوں فالوورز ہیں۔

پولیس نے مقدمہ تاتارا تھانے میں درج کرلیا ہے مگر خاتون کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ پولیس حکام کے مطابق خاتون کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جار ہے ہیں۔

اے ایس پی حیات آباد نے خاتون کی شناخت میں مدد کرنے پر شہریوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube